(ندیم خالد)ساؤتھ کینٹ تھانہ کے علاقہ مریم کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش کو گرفتار کرلیا، شراب کی100بوتلیں بھی برآمد کر لیں گئی۔
تٖفصیلات کے مطا بق ساؤتھ کینٹ تھانہ کے علاقہ مریم کالونی میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش کو پکڑلیا، قبضہ سے شراب کی 100بوتلیں بھی برآمد ہوئیں، ٌپولیس کے مطابق ملزم کا نام عامر مسیح ہے، اہل علاقہ کے لوگ بھی اس سے تنگ تھے، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ عامر مسیح عرصہ دراز سے اس دھندے میں ملوث ہے اس سے جڑے دوسرے لوگوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا اور اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی حراست میں لیا جاسکے۔