ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  زلمے خلیل زاد   کی پاکستان کے متعلق ایک بار پھر ہرزہ سرائی

Zalme Khalilzad, Afghanistan, Tweet, Twitter, Intervention, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان کےداخلی سیاست میں بن بلائے مداخلت کرکے پاکستانی شہریوں کے ہاتھوں ذلیل ہونے کے عادی افغان تارک وطن زلمے خلیل زاد نےایک بار پھر پاکستانی سیاست میں مداخلت کی کوشش کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ، سپریم کورٹ کےعمران خان کو رہا کرنےکےفیصلوں پرتبصرہ کیا لیکن اس کےساتھ ہی اس نے فوج کے اندرتقسیم پیدا کرنےکی مذموم حرکت بھی کر ڈالی۔

زلمےخلیل زاد لچھ عرصہ سے صرف منفی حکتوں کی وجہ سے پاکستان کے سوشل میڈیا میں ایک آدھ دن کے لئے توجہ کا مرکز بنتا  ہے۔ امریکی حکومت کےعہدیدار اب اسے اپنےنزدیک نہیں آنے دیتےتاہم ایک مخصوص لابی میں اب بھی اسے گھاس ڈالی جاتی ہے۔زلمے خلیل زاد کی افغانستان میں متنازعہ سفارتکاری اور غلط فیصلوں کی وجہ سےاسے امریکا کی افغانستان میں  شکست اور بد ترین طریقے سے واپسی کا ذمی دار بھی قرار دیا جاتا ہے۔

 زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستان میں امید کی نازک نشانیاں ہیں سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ اور آج اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی رہائی کا حکم ،اس کے علاوہ  فوج کے اندر کچھ لوگوں کی بھاری دسترس کے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت‘‘۔ یہ ایک تھریڈ ہے  اس کی ساتھ اس نے اور بھی ٹویٹ کیے ہیں جن میں اس نے پاکستان میں سیاسی استحکام کے  لیے مشورے بھی دیئے ہیں ویسے ہی مشورے جیسے اس نے امریکا کو افغانستان کے حوالے سے دیئے تھے ۔