"چار دناں دی دنیا" گانے والے یعقوب عاطف78 سال جی کرچلانا کرگئے

City42, Atif Yaqoob, Paani Da Bulbula,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ’چار دناں دی دنیا اے کجھ کھا لے پی لے موج اڑا، سب کچھ پانی دا بلبلہ‘ گا کر سشہرتکے عروج پر پہنچنے والے لہوری نامور اداکار ،گلوکار یعقوب عاطف 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، یعقوب عاطف جو  بلبلہ کے نام سے بھی مشہور تھے، دو ماہ سے فالج کا شکار تھے۔

مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد گڑھی شاہو  قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ یقعوب عاطف نے پانی دا بلبلہ گاکر شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ اس سادہ سے گیت کے ٹھیٹ لہوری لہجہ اور برجستہ کلام کے ساتھ پاکستان ٹیلیویژن کی لیجنڈری پیشکش نے عوام کو اس گیت اور اس کےگانے والے دونوں کا مداح بنا دیا تھا۔وہ 25  سال سے زائد عرصہ تک شوبز کے ساتھ وابستہ رہے۔

یعقوب عاطف لاہور کے محلہ گڑھی شاہو میں پیدا ہوئے، 70 کی دہائی میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے  پانی کا بلبلہ گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا، یعقوب عاطف نے اپنے آخری ایام مالی مشکلات کے ساتھ گزارے۔