ویب ڈیسک:ملک میں مہنگائی کی شرح مین دن بدن اضافہ جاری ہے، ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 48.02 فیصد ہوگئی ہے، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 2روپے 54 پیسے مہنگے ہوئے ، نہانے کا صابن 5 روپے 11 پیسے ، گڑ 5 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا ،20 کلو آٹے کا تھیلہ 74 روپے مہنگا ہوا ، آلو 1 روپیہ 67 پیسے ، چاول 2 روپے 81 پیسے مہنگے ہوئے ،انڈے 5 روپے فی درجن مہنگے ہوئے ، دال مسور 3 روپے 36 پیسے ۔
بڑا گوشت 8 روپے 62 پیسے مہنگا ہوا ،بچوں کا خشک دودھ 13 روپے 54 پیسے فی پیکٹ مہنگا ہوا ،گزشتہ ہفتے 23 اشیاء مہنگی ہوئیں 7 اشیاء سستی اور 21 کی قیمتیں برقرار رہیں ۔