ویب ڈیسک :پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر میزبان و اداکارہ حنا خواجہ بیات نے ملک میں حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اشتعال انگیزوں کو ملک کا دشمن قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حنا خواجہ بیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں سے عاجزانہ گزارش کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، لیکن اپنے املاک کو نقصان پہنچانا، پبلک پراپرٹی کو توڑ پھوڑ کرنا اس میں صرف ہمارا ہی نقصان ہے۔انہوں نے شر پسند عناصر کے حوالے سے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ" کیا یہ واقعی احتجاج کرنے والے لوگ ہیں جن کا غم و غصہ ہے، یا یہ وہ لوگ ہیں جو ان میں شامل ہو کرفتنہ پھیلانا چاہ رہے ہیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت جہاں پاکستان کھڑا ہے وہاں پر بہت خطرناک صورتحال بنتی جارہی ہے ، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔"
View this post on Instagram
مذکورہ ویڈیو پیغام کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ" تمام پاکستانیوں سول، ملٹری، پبلک، پرائیویٹ، سیکورٹی، گورنمنٹ، عدلیہ، پارلیمنٹرینز سے ایک عاجزانہ گزارش ہے کہ براہ کرم ہمیں ایک دوسرے کے خلاف مت کریں، براہ کرم آگ میں تیل نہ ڈالیں۔"