ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وڈیو بنانے  کےلئے طیارہ تباہ کرنےیو ٹیوبر کو 20 سال قید کا سامنا

Youtuber Jackob, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا میں اپنے یوٹیوب چینل پر فالوورز اور ویوز بڑھانے کے لیے اپنے ہی طیارے کو تباہ کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا جسے 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 29 سالہ یوٹیوبر پائلٹ ٹریور جیکب نے کیلی فورنیا میں اپنا طیارہ اُڑایا اور یوٹیوب چینل کے لیے عکس بندی بھی کرتے رہے۔ اسی دوران وہ پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر طیارے سے باہر آگئے اور طیارے کو زمین پر گرنے دیا۔

طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس سارے خطرناک منظر نامے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی تھی۔ ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا اور آناً فاناً فالوورز کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ 

یوٹیوبر جیکب نے بہت ہی ڈرامائی انداز میں ویڈیو بنائی تھی۔ پہلے وہ اس بات پر پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ پانی ختم ہوگیا اور وہ بہت پیاسے ہیں۔ انھیں سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں۔طیارے سے چھلانگ لگانے کے بعد وہ ایک ندی کے کنارے رک کر پانی پینے لگتے ہیں۔

اسی دوران ایک گاڑی نظر آتی ہے جس سے لفٹ لیکر گھر کی جانب روانہ ہوجاتے ہیں۔ دو ہفتے بعد جب یوٹیوبر کو اندازہ ہوا کہ یہ حرکت بھاری پڑ سکتی ہے تو انھوں نے طیارے کی باقیات کو ایک جنگل میں چھپادیا تھا۔

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشی ایڈمنسٹریشن نے جان بوجھ کر اپنے طیارے کو تباہ کرنے اور کسی بڑے حادثے کے امکان کو بڑھانے پر یوٹیوبر جیکب کو گرفتار کرکے پائلٹ کا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔

یوٹوبر اس وقت ضمانت پر ہیں تاہم ان پر مقدمہ چل رہا ہے اور اس جرم میں 20 سال قید کی سزا امکان