ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے وکلا نےلاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پرحملہ کر کے لوٹ مار اور گھر کوآگ لگا دینے کے مقدمہ سمیت چارمقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
لاہور میں کور کمانڈر کے گھر پر عمران خان کی گرفتاری کے بعد دھاوا بولا گیا تھا۔ اس حملہ کے حوالہ سے تحریک انصاف کے کئی راہنماوں کی آپس میں فون پرباتوں کی ریکارڈنگز نامعلوم افراد نے لیک کر دی ہیں جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حملہ طے شدہ منصوبہ کے تحت کیا گیا۔ اسحملہ میں ملوث درجنوں افراد کوقانون نافذ کرنےوالے ادارے سی سی ٹی وی فوٹیج ار دیگرجدید زرائع سے شناخت کر کے گرفتار کر چکے ہیں جبکہ عمران خان کےقریبی ساتھیوں یاسمین راشد، عباد فاروق سمیت کئی اہم لیڈربھی اس کیس میں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ چار مقدمات القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت کے علاوہ ہیں۔