مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباسی کا کہنا ہےکہ پولیس نے یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایک بیان میں عندلیب عباس نے کہا کہ یاسمین راشد پولیس چھاپوں کی وجہ سے گھر میں موجود نہیں تھیں، دو روز قبل یاسمین راشد کے شوہر اوردیور کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد کے شوہر کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں چھوڑ دیا گیا جب کہ یاسمین راشد کا دیور اب بھی پولیس کی حراست میں ہے۔
عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد ڈیفنس یا کیولری گراونڈ میں روپوش تھیں۔