ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے پولیس لائنز پہنچ گئے  

President,Arif alvi,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے پولیس لائنز پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی حراست سے رہائی کا حکم جاری کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کل تک پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں بطور مہمان رکھنے کا حکم دیا تھا،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج بطور مہمان رہیں گے، سابق وزیر اعظم پولیس لائن کے گیسٹ ہاؤس میں بطور مہمان ٹھہریں گے، عمران خان اپنے ساتھ 10 سے 12 ممبرز رکھ سکتے ہیں، جس گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا اس کے تین کمرے ہیں۔

 صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں،صدر علوی چیئرمین پی ٹی آئی کو ملکی صورتحال سے آگاہ کریں گے،ذرائع کے مطابق پولیس لائنز میں عمران خان کے وکلا بھی موجود ہیں۔