اٹک جلسہ: عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

اٹک جلسہ: عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان ہونے یہ احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ 

اٹک میں جسلے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا کی بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹ ٹولے تھری اسٹوجز کے ساتھ مل کر سازش کی، پاکستان میں امریکا کے ہینڈلرز بیٹھے تھے، جنہوں نے مل کر میری حکومت گرادی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہونے جارہا ہے کہ ہم آزاد ملک ہیں، یا امریکا کے غلاموں کی غلامی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے جنرل پرویز مشرف کو حکم آیا کہ امریکی جنگ میں شامل ہو، ورنہ بم ماریں گے اور پتھروں کے دور میں بھیج دیں گے، اُس وقت کے حاکم نے امریکا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور امریکا کی جنگ میں شامل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی جنگ میں شامل ہونے سے ہمارے ہزاروں افراد کی جانیں گئیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب آپ نے اقتدار میں بھیجا، تو میں نے وعدہ کیا تھا کہ کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ملکی دولت میں اضافہ ہو رہا تھا، کسانوں نے سب سے زیادہ پیداوار ہماری حکومت میں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سازش روک سکتے تھے انہیں بتایا کہ بڑی مشکل سے معیشت کو سنبھالا، لیکن ہم کچھ نہیں کرسکے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری نیب میں اصلاحات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 24 ارب روپے کے کیسز ہیں، اب این آر او مل رہا ہے، ایف آئی اے کیسز ختم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ اور بھگوڑے شخص سے پاکستان کا وزیراعظم لندن جا کر ملاقات کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھینس چور، موٹر سائیکل چور کو پکڑیں اور بڑے ڈاکو کو نہ پکڑیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھ کر اپنے کیسز ختم کروارہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے اعلان تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر