ویب ڈیسک: صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ نئی تاریخی قیمت پر پہنچ گیا، ایک تولہ سونا ایک لاکھ 36 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 300 روپے بڑھا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 598 روپے ہوگئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قدر 6 ڈالر کمی سے ایک ہزار 846 ڈالر ہے۔