صدرمملکت نے چیف جسٹس کو خط کیوں لکھا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

صدرمملکت نے چیف جسٹس کو خط کیوں لکھا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: Arif Avli Letter to CJP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر عارف علوی نے حکومت تبدیلی کی مبینہ سازش کی تحقیقات کےلیے چیف جسٹس کے نام خط لکھا ہے، ملک میں ایک سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے ،حالیہ واقعات کے تناظر میں پاکستان کے عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہورہی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق صدر عارف علوی نے حکومت تبدیلی سازش کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے لئے چیف جسٹس کے نام خط لکھا،  صدر مملکت کا کہناتھا کہ مبینہ حکومت تبدیلی سازش کی تحقیقات اور سماعت کیلئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں، ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے بچانے ، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

ملک میں ایک سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے ، حالیہ واقعات کے تناظر میں پاکستان کے عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہورہی ہے ، تمام اداروں کا فرض ہے کہ ملک کو مزید نقصان اور بگاڑ سے بچانے کیلئے بھرپور کوششیں کریں، افسوس کہ تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جا رہے ہیں، غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں۔

مواقع ضائع ہو رہے ہیں، کنفیوژن پھیل رہی ہے، معیشت بھی بحران میں ہے، سپریم کورٹ نے ماضی میں قومی سلامتی، سالمیت، خودمختاری اور مفاد عامہ کے معاملات میں عدالتی کمیشن تشکیل دیے ، چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کی،میموگیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا۔

لاپتہ افراد کے لیے ایک فعال جوڈیشل کمیشن موجود ہے، سربراہی سپریم کورٹ کے جج کررہے ہیں،رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بھی کمیشن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا ،قوم سپریم کورٹ کا احترام کرتی ہے ، اپنی توقعات پر پورا اترنے کی امید کرتی ہے ، کمیشن کو معاملے کی تحقیقات قانون کی تکنیکی بنیادوں پر نہیں بلکہ انصاف کی اصل روح کے مطابق کرنی چاہیے۔

یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی خدمت ہو گی ، پاکستانی عوام قومی اہمیت کے معاملے پر وضاحت کی مستحق ہے،عالمی تاریخ میں سازشوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کی کارروائیوں کی بے شمار مثالیں موجود ہیں،میری رائے ہے کہ ریکارڈ شدہ حالات و واقعات پر مبنی شواہد نتائج کی طرف لے جا سکتے ہیں،درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن مبینہ سازش کے معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer