ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل فارغ،  دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی اب کون ?

Saudi Aramco most valuable company
کیپشن: Saudi Aramco most valuable company
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی آئل کمپنی آرامکو نے دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز  ایپل انکارپوریٹڈ   سے چھین لیا۔ 
رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز  آرامکو کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن  کا حجم تقریباً 2.43 ٹریلین ڈالر  رہا جو 2020 کے بعد پہلی بار ایپل  سے آگے ہے۔

 تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آرامکو کا نمبر بننے  کا اہم سبب ہے۔ جبکہ آرامکو کے منافع میں مزید اضافہ ہوگا۔  تاہم یہ  روز افزوں افراط زر  امریکاکی  فیڈرل ریزرو کو دہائیوں میں  سب سے تیز ترین رفتار سے شرح سود بڑھانے پر مجبور کر رہی ہے جس سے زیادہ سرمایہ کار ٹیک کمپنیوں سے آنے والی آمدنی کے بہاؤ کی قدر میں رعایت کریں گے اور اپنے اسٹاک کی قیمتوں کو نیچے دھکیلیں گے۔

 یادرہے  اس سال کے شروع میں ایپل نے 3 ڈالر ٹریلین کی مارکیٹ ویلیو کا ہدف حاصل کیا تھا جو  آرامکو کے مقابلے 1 ڈالر ٹریلین زیادہ ہے۔ تاہم اس کے بعد سے ایپل کے حصص کی قیمت میں تقریباً 20 فیصد  کمی واقع ہوئی جبکہ آرامکو 28 فیصد اوپر گیا۔  تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت بہت ساری ٹیک کمپنیاں اور دیگر بڑے ناموں والے ملٹی نیشنل اداروں میں  خوف و ہراس پھیل رہا ہے، اور وہاں سے نکالے جانے والی رقم خاص طور پر توانائی کی طرف جا رہی ہے جس سے آرامکو جیسی کمپنیاں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔