ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جان توڑ گرمی میں روزانہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا

mother use hand fan to comfort son in hospital during load shedding
کیپشن: mother use hand fan to comfort son in hospital during load shedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4 ہزار432 میگاواٹ تک پہنچ جانے کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے یومیہ تک پہنچ گئی ۔

  رپورٹ  کے مطابق شدید گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ پھربڑھتے ہی شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔پاورڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار568 میگاواٹ ہے اورطلب 26 ہزارمیگاواٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار432 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

اسی اثنا میں مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ طلب ہوتے ہی اشیاء کا نایاب ہونا کوئی نہیں بات نہیں لیکن مستقل حل نہ نکالنا نااہلی ہے۔

علاوہ ازیں نجی بجلی گھروں کی پیداوار12ہزار554میگاواٹ ،پن بجلی سے5ہزار302، سرکاری تھرمل پاورپلانٹس سے 963 اور ونڈ پاورپلانٹس سے 305 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ملکی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار39 میگاواٹ ہے لیکن پلانٹس کی خرابی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

تاہم وزیرتوانائی خرم دستگیر کی دو روز قبل لوڈشیڈنگ زیرو ہونے کی نوید بھی 24 گھنٹوں میں ہی دم توڑ گئی۔