ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا
کیپشن: PSL 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا انعقاد پی سی بی اور لیگ حکام کیلئے چیلنج بن گیا، لیگ کے حوالے سے آئندہ چند روز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
 متحدہ عرب امارات میں سفری پابندیاں اور خطے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان سپر لیگ کیلئےخطرہ بن گیا،پی سی بی حکام کو متحدہ عرب امارات کی حکومت اور بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔ذرائع کے مطابق ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور حکومت کا جواب آئندہ دو سے تین روز میں متوقع ہے۔

لیگ کیلئےکچھ نئےمقامات بھی زیر غور ہیں، ایمریٹس بورڈ کے انکار کی صورت میں نئے مقامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ان جگہوں میں لاہور، سری لنکا کے شہر کولمبو اور ہمبنٹوٹا زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگ کی بیرون ملک منتقلی سے اخراجات میں متوقع طور پر بے پناہ اضافہ بھی لیگ حکام کیلئےدرد سر بنا ہوا ہے، ٹریولنگ ، ہوٹلنگ ، سکیورٹی اور اسٹیڈیمز کے رینٹ کی مد میں لگ بھگ 20 سے 25 کروڑ روپے اضافی خرچ ہوں گے۔

پی سی بی حکام اور فرنچائز نمائندگان مسلسل رابطوں میں ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس حالیہ ونڈو کے علاوہ کوئی دوسری مناسب ونڈو بھی موجود نہیں ،حالیہ ونڈو میں لیگ نہ ہوسکنے کی صورت میں لیگ کا چھٹا ایڈیشن منسوخ بھی ہوسکتا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer