ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرےنمبرپرآگیا

لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرےنمبرپرآگیا
کیپشن: Lahore Air Quality Index
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بارش کے باوجود لاہور کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 155 ریکارڈ کیاگیا، لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

شہر کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فیز 8 ڈیفنس میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 187 ریکارڈ کیا گیا ،کوٹ لکھپت 183، ماڈل ٹاؤن 174، لمز یونیورسٹی 165، عسکری ہائیٹس 163، ایف سی کالج 159، مراتب علی روڈ گلبرگ 158 جبکہ ایمپریس روڈ گلبرگ میں 155 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer