ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  عید کے ایام میں بارش ہو گی یا نہیں محکمہ موسمیات نے  بتا دیا

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)لاہور  کا موسم خوشگوار، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے،گزشتہ روز کی نسبت موسم میں قدرے بہتری آئی ہے ، درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق شہر  کا موسم خوشگوار ہے۔ کچھ علاقوں میں سورج کرنیں بکھیر رہاہےتوکئی علاقوں میں بادلوں کا بسیراہونے سے موسم میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کرنے کیساتھ ساتھ رواں ہفتے گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث عید کے ایام ٹھنڈے گزریں گے۔

مجموعی طور پر ملک کے مختلف حصوں میں عید کے دوسرے اور تیسرے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 روزکے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے اور کہا کہ آئندہ 5 روز تک ان علاقوں میں مغربی ہواؤں کے موجود رہنے کی توقع ہے جبکہ  راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور اٹک میں  بھی وقفے وقفے سے اتوار تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا. مغربی ہواؤں کے باعث لاہور، جھنگ، سیالکوٹ میں بھی بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔  چکوال، جہلم، گجرات، حافظہ آباد اور فیصل آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ  بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔