ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈومیسٹک پروازوں کی بندش میں مزید توسیع

ڈومیسٹک پروازوں کی بندش میں مزید توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) حکومت کا علاقائی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ، سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق ڈومیسٹک پروازیں 29 مئی رات 11 بجکر 59 منٹ تک بند رہیں گی۔ اس سے قبل 13 مئی تک ڈومیسٹک پروازوں پر پہلے ہی پابندی عائد تھی جس میں مزید 16 دن کی توسیع کی گئی ہے، خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیرلائن سیرین ائیر کو چارٹرڈ پروازوں کے لئے لائسنس کا اجراء کردیا، لائسنس کے تحت سیرین ائیر اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک چارٹرڈ پروازیں چلانے کی اہل ہوگئی ہے۔

سی اے اے کے شبعہ ائیر ٹرانسپورٹ نے سیرین ائیرکو سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ لائسنس کے تحت سیرین ائیر پاکستان اور بیرون ملک چارٹرڈ پروازیں چلانے کی اہل ہوگی۔ سیرین ائیر کو جاری کئے گئے لائسنس کی معیاد رواں سال 24 اکتوبر تک کے لیے ہے۔

ذرائع کے مطابق سیرین ائیر نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے بیرون ملک پروازوں کا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ فضائی لاک ڈاون کے بعد حالات معمول پر آنے پر ہی بیرون ملک پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔