ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا نے پاکستانی صنعتوں کا بُرا حال کر دیا

کورونا نے پاکستانی صنعتوں کا بُرا حال کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کی صنعتوں کا پہلے ہی برا حال تھا، رہی سہی کمی کرونا نے پوری کر دی، مارچ کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ سال سے 23 فیصد کم رہی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مارچ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 23 فیصد اور اس سال فروری کے مقابلے میں 22 فیصد کم رہی. رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی سے مارچ تک بھی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر گزشتہ سال سے 5.4 فیصد کمی رکارڈ کی گئی.

رپورٹ کے مطابق اس سال مارچ کے دوران انفرادی طور پر سو بڑی صنعتوں میں سے 72 کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، الیکٹرونکس سیکٹر کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 58 فیصد اور آٹو سیکٹر کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 49 فیصد کمی دیکھی گئی.

پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 47 فیصد، انجنئیرنگ سیکٹر کی پیداوار میں 36 فیصد، ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 26 فیصد، خوراک اور مشروبات کی تیاری میں 21 فیصد . لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 16 فیصد کمی رکارڈ کی گئی. ملک کی مجموعی صنعتی پیداوار میں بڑی صنعتوں کا حصہ 80 فیصد کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ کورونا نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معی‍شت کی دھجیاں اڑا دی ہیں,سال 2020 کی پہلی سہ ماہی عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، کورونا وائرس کے خوف سے صنعتیں بند، اسٹاک مارکیٹوں میں شئیرز کی مجموعی مالیت کھربوں ڈالر کم ہو گئی.

دوسری جانب کورونا وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے، ملک میں مزید 1268 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 31728 ہوگئی ہے.چوبیس گھنٹوں میں 343 افراد صحت یاب ہوئے ۔سندھ میں وائرس کے 12ہزار 17 ، پنجاب میں کیسز کی تعداد 11 ہزار 869ہوگئی جبکہ اب تک 691 افراد وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں 343 افراد صحت یاب ہوئے ۔ پاکستان کرونا سے سب سے زیادہ متاثر بیس ممالک میں شامل ہوگیا۔