ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ سال اکٹھے امتحان لینے پر غور

آئندہ سال اکٹھے امتحان لینے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے پیپرز کی مارکنگ ہوگی، سپلمنٹری سٹوڈنٹ کو گریس مارکس دے کر پاس کرنے پر غور کیا جارہا ہے، نہم اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو پروموٹ کرکے آئندہ سال اکٹھے امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔

لاہور بورڈ میں پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پی بی سی سی کے چیئرمین ریاض ہاشمی سمیت دیگر بورڈز کے چیئرمین بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں بورڈ امتحانات، پیپرز کی مارکنگ، بچوں کی امتحانات میں پرموشن اور سپلمنٹری امتحان کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے پیپروں کی مارکنگ کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ سپلمنٹری سٹوڈنٹ کو گریس مارکس دے کر پاس کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ نہم اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کرکے آئندہ سال اکھٹا امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جن طلبہ کے پاس یہ آپشن پسند نہیں وہ آئندہ سال اپنی مرضی سے دوبارہ امتحان دیں سکیں گے۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے سکولوں کو مزید 15 جولائی تک بند رکھنے اور بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا، ٹیچر رہنماؤں رانا لیاقت علی اور کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کرکے بورڈ امتحانات لیے جاسکتے ہیں، امتحانات نہ لینے سے طلبا  کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے،لاہورمیں کوروناکے 5705کنفرم مریض ہیں جبکہ  11 ہزار 868  افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، کورونا وائرس کے باعث16 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔