ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائی الرٹ، پاکستان کورونا سے متا‌‌‌ثرہ ٹاپ20 ممالک میں شامل

ہائی الرٹ، پاکستان کورونا سے متا‌‌‌ثرہ ٹاپ20 ممالک میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان میں کرونا کے حملے تیز ہوگئے۔  چوبیس گھنٹوں میں 39 افراد جاں بحق,  تعداد 706ہوگئی۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32 ہزار 81 تک جا پہنچی۔ سندھ میں وائرس کے 12ہزار 17 ، پنجاب میں کیسز کی تعداد 11 ہزار 869ہوگئی۔ پاکستان کرونا سے سب سے زیادہ متاثر بیس ممالک میں شامل ہوگیا۔

پاکستان میں کرونا کے وار تیز ہوگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32 ہزار 81 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ چوبیس گھنٹوں میں 343 افراد صحت یاب ہوئے.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 39 افراد جان سے گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد 706ہوگئی۔ پاکستان کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ دنیا کے 20 ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔
سندھ میں آج کورونا کے مزید 593 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک روز میں سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سندھ میں مجموعی تعدادکے 12ہزار 17 ہوگئی.

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہو رہا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 475 نئے کیس سامنے آگئے، جس کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 11482 ہو گئی، لاہور میں مزید 262 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 5452 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 262 نئے مریض سامنے آئے ہیں، لاہور میں 5452 کورونا کے مصدقہ مریض ہیں،   کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 197 جبکہ لاہور میں 69 اموات ہوچکی ہیں، کورونا میں مبتلا 4323 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، اب تک کل 1 لاکھ 30 ہزار 546 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 875 اور بلوچستان میں 2 ہزار 61 مریض ہوگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 206 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.  24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے.

اسلام آباد میں 716، گلگت بلتستان میں 457 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 86 تک جاپہنچی۔