(عثمان الیاس )شہر لاہور میں تیز ہوائیں اور بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا،درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔جبکہ محمکہ موسمیات نے آئندہ روز بھی موسم خوشگوار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موسم کے انگڑائی لیتے ہی رت ہی بدل گئی۔ شہر لاہور میں چلنے والی تیز ہوائوں اور بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ۔جس کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور گرمی بھی رفو چکر ہو گئی۔محمکہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم از کم 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 اور ہوا 13 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز بھی شہر کا موسم خوشگوار رہے گا جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا اور جمعرات کے روز بادل گرج برس کر برسنے امید ظاہر کی گئی ہے۔