( سعید احمد ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایک بار پھر اپوزیشن پر برس پڑے انہوں نے کہا کہ نہ کوئی ڈیل ہوگی نہ کسی کو ڈھیل دیں گے، عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے مگر این آر او نہیں دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید بولے کہ شہبازشریف سب کیسز سے بچ سکتے ہیں لیکن عمران خان کے بنائے منی لانڈرنگ کے کیسز سے نہیں بچ سکتے، عید الفطر کے بعد حکومت کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلنے جارہی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے ماہر ہیں، تحریک مہنگائی کے خلاف چلے تو اور بات لندن جانے کے لئے تحریک نہیں چلے گی، عمران خان پانچ سال مدت پوری کرے گا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آنے والے دن اہم ہیں، ایمنسٹی سکیم آ رہی ہے، آئی ایم ایف سے معاملات فائنل ہونے جارہے ہیں اور بجٹ بھی آرہا ہے، این آر او کے منگتوں کی یہ ڈیمانڈ ہے کہ انہیں باہر جانے دیا جائے، چودھری نثار بھی متحرک ہو گئے ہیں وہ زیادہ ن لیگ کے اندر ایکٹو ہیں۔