ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروز پور روڈ پر فائبر گلاس فیکٹری میں آگ لگ گئی

فیروز پور روڈ پر فائبر گلاس فیکٹری میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) مزنگ چونگی میں فیروز پور روڈ پر واقع نور فائبر گلاس فیکٹری میں خوفناک آگ لگ گئی، دور دورتک سیاہ دھوئیں کے بادل چھاگئے۔

فیروز روڈ پر واقع نور فائبر گلاس فیکٹری کے کیمیکل گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،جس نےدیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ کے باعث پورے علاقے میں دھوئیں کے کالے بادل چھاگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ موقع پرپہنچ گیا اور انہوں نے 45 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

گودام پر موجود ملازم کا کہنا تھا کہ کیمیل کے ڈرم والی سائیڈ پر آگ لگی جس کی وجہ سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ لگنے کی ممکنہ وجوہات کا جائزہ لینا شروع کردیا، انکا کہنا تھا کہ مکمل انویسٹی گیشن کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer