راولپنڈی؛ گیس لیکج کے باعث 4 دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

 راولپنڈی؛ گیس لیکج کے باعث 4 دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث 4 دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

 راولپنڈی شہر کے مختلف مقامات پر گیس لیکج کے باعث 4 دھماکے ہوئے، دھماکوں کے نتیجہ میں 2بچے جاں بحق اور 9 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی عوام سوئی گیس استعمال میں انتہائی اختیاط برتیں، کہیں بھی گیس لیکج محسوس ہو تو آگ اور بجلی کا بٹن ہرگز نہ دبائیں، گیس لیکج کی صورت میں بجلی کا بٹن آن/آف کرنے اور آگ جلانے سے دھماکہ ہو سکتا ہے۔ کہیں بھی گیس لیکج محسوس ہو یا سنائی دے تو فوری ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں۔ 

واضح رہے کہ راولپنڈی میں بھابڑا بازار، بنی اور چٹی ہٹیاں میں 6 مقامات پر مرکزی پائپ لائن سے  گیس کی لیکج ابھی بھی جاری ہے۔