سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کے لئے جمعیت عملا اسلام کی حمایت حاصل کر لی۔ سینیٹ کے الیکشن میں جمعت علما اسلام سید یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کرے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں جے یو آئی ف کے امیدوار کو بلوچستان میں سپورٹ کرے گی
یہ انکشاف پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ میں جمعیت علما اسلام کے دفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ میں مذاکرات میں جمعیت علما اسلام کے وفد کی قیادت مولانا عبدلغفور حیدری نے کی۔
مولانا عبدلغفور حیدری کے ساتھ مذاکرات میں سید یوسف رضا گیلانی ،سید نیئر حسین بخآری اور میر اعجاز جاکھرانی نے بات چیت کی۔ بات چیت میں طے پایا کہ جمعیت کے ارکان اسلام آباد کی نشست سے سید یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کریں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں سینیٹ کی ایک نشست پر جمعیت کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔
جمعیت نے بلوچستان میں سپورٹ مانگی، ہم سپورٹ کریں گے، نئیر بخاری
سید نیئر حسین بخاری نے یوسف رضا گیلانی، میر اعجاز جاکھرانی اور جمعیت علما اسلام کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہپوئے بتایا کہ آج جمعیت کا جو وفد تشریف لایا وہ یہ درخواست کرنے آئے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں جے یو آئی ف کو سپورٹ کیا جائے۔ بلوچستان میں سپورٹ مانگی گئی ہے۔ آج یہ فیصلہ ہوا گفت و شنید سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں جے یو آئی ف کے امیدوار کو بلوچستان میں سپورٹ کرے گی ۔
ہمارے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوں گے یا مقابلہ نہ ہونے کے برابر ہو گا، غفور حیدری
مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ اسلام آباد کی سیٹ پر جمعیت علما اسلام یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کرے گی ۔ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں گے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے۔اچھی پیش رفت ہے۔ہمارے ممبر بلا مقابلہ آ جائیں گے۔اگر کہیں مقابلہ ہوا بھی تو وہ نہ ہونے کے برابر ہو گا۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب جو الیکشن لڑیں گے، ہم ان کا ساتھ دیں گے۔
پارلیمنٹ میں ساتھ مل کر چلیں گے، یوسف رضا گیلانی
سید یوسف رضا گیلانی نے نیوز کانفرنس مین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک اچھا ماحول بنا رہے۔ ہمیں خوشی ہھ جمعیت علمائے اسلام کا وفد تشریف لایا۔ ہم نے دو تین مرتبہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔پارلیمنٹ کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے۔