ہماری کل عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، گوہر خان کا مطالبہ

ہماری کل عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، گوہر خان کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے رہنما ؤں بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب  نے کہا ہے کہ انہیں  بتایا جائے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کی سمری کس نے بنائی کر بھیجی۔

بیرسٹر گوہر  نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات  کرنا چاہتے ہیں، کل تک ہماری ملاقات کروائی جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ  عمران خان کو غیر قانونی طریقے سے رکھا گیا ہے۔ہم عدالتوں پر اعتماد کرتے  آئے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا۔

 اطلاع کئے بغیر بی بی کو ایک کمرے میں بند کیا گیا۔ عمران خان سے ملاقات کے لئے دس درخواستیں جمع ہوئی تھیں۔ عمران خان نے دس وکیلوں کی لسٹ دی تھی، ہمیں رولز کے مطابق ملاقات کا موقع نہیں ملا۔ نہ فیملی کی ملاقات ہو سکی نہ وکیلوں کی ملاقات ہو سکی۔ یہ بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے لئے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ملاقات پر پابندی کی وجہ دہشتگردی کا خدشہ بتائی گئی ہے۔ ہم اس کی مزمت کرتے ہیں۔ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کا پوری دنیا کو پتہ ہے۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل تک ہماری ملاقات کے لئے کوئی طریقہ بنایا جائے۔ ہمیں عمران خان کی صحت اور سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا جائے۔ بتایا جائے کہ یہ ملاقات پر  دو ہفتے تک پابندی کی سمری کہاں سے موو ہوئی ہے۔ ہم اس کی مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کل تک ملاقات ہو جائے۔

رؤف حسن بھی بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کے ہمراہ موجود  تھے۔