موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، شاہد خاقان عباسی

 موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، شاہد خاقان عباسی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں،شہبازشریف کوملکی مسائل کے حل کیلئے بانی پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرناہوگی۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن پرانگلیاں اٹھ گئی ہیں،پریشان کن ماحول ہے، ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، معاملات حل کرناہوں گے،نئی سیاسی جماعت بنائیں گے، جس کیلئے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں،بہت سے دوست نئی سیاسی جماعت کا حصہ بنناچاہتے ہیں،نئی سیاسی جماعت وراثتی پارٹی نہیں ہوگی،مجھے نئی پارٹی کاصدربننے کاشوق نہیں،مفتاح اسماعیل صدربن جائیں، وزیراعظم ای سی سی اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے تومعاملات نہیں چلیں گے،شہبازشریف کوای سی سی اجلاس کی خود صدارت کرناہوگی۔

 سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو موجودہ الیکشن کے معاملات دیکھناہوں گے،الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے پاس ازخود نوٹس لینے کے اختیارات ہیں، ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا،معاملات حل کرناہوں گے،الیکشن پر انگلیاں اٹھ گئی ہیں،پریشان کن ماحول ہے،سیاسی انتشاررہا تو معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،آج ملک کواتفاق کی ضرورت ہے،ہماری کوشش ہے کہ ملک کو مسائل سے باہر نکالا جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer