(رانا پرویز اختر) رنگ پور میں تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل پر سوار طلباء کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2 طلباء سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق 1 طالبعلم موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر رنگپور منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
مرنے والوں میں 2 طالب علم سگے بھائی اور تیسرا طلباء کا ماموں ہے جن کا تعلق نواحی علاقہ کوڈیوال سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 14 سالہ طالب علم بہزاد،22 سالہ الطاف اور 35 سالہ قیصر شامل ہیں۔
مسافر بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بس تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔