لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر کے اساتذہ کے حق میں بڑا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر کے اساتذہ کے حق میں بڑا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر کے اساتذہ کے حق میں بڑا فیصلہ،اساتذہ کو مردم شماری کے واجبات ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت ۔چیف سیکرٹری کو مردم شماری میں حصہ لینے والے اساتذہ کو واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔
جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کاشف شہزاد سمیت دیگراساتذہ کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

 وکیل درخواستگزارنے موقف اختیارکیا کہ مردم شماری کو9 ماہ گزرگئے، اساتذہ کو واجبات ادا نہیں کئے جا رہے، حکومت نےاساتذہ کو 26ہزار شمار کنندہ اور52ہزار سپروائزر کی مد میں ادا کرنا تھے، اساتذہ کو ٹریننگ دینے اور لینے کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی دیا جانا تھا۔

 پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت واجبات کی مد میں رقم ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو دے چکی ہے، اب پنجاب حکومت نے واجبات دینے ہیں، عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا چیف سیکرٹری اساتذہ کے مردم شماری کی بابت واجبات کے مسئلے کو جلد حل کریں، عدالت نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔