پشاور زلمی ایک اور چھلانگ لگا کر پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی ٹیم بن گئی

Peshawar Zalmi, City42, PSL Nine,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 28 ویں میچ میں پشاور زلمی ایک اور چھلانگ لگا کر پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی ٹیم بن گئی۔

پشاور زلمی نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں اپنے آخر لیگ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو دو رنز سے ہرا دیا ۔

کراچی کنگز کے بیٹر ایک سو اڑتالیس رنز کے چھوٹے تعاقب میں آخری گیند تک ایک سو پینتالیس رنز بنا پائے۔ کنگز کے ٹم سیفرٹ نے سب سے زیادہ 41 اور عرفان خان نے  39 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔  کپتان شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوئے، جیمز ونس 21, شعیب ملک 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،  کیرن پولارڈ صرف ایک رن بنا سکے جبکہ انور علی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ گئے۔

نوین الحق نے 2 وکٹیں لیں، لوک ووڈ ، عامر جمال اور صائم ایوب ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

 پشاور زلمی کی بیٹنگ

پشاور زلمی کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی مجموعہ بابر اعظم نے بنایا، وہ 51  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ روومن پاویل 30, صائم ایوب  21  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد حارث 13, کیڈمور  9, عامر جمال 8 رنز بنا سکے، لوک ووڈ صفر پر ناٹ آؤٹ گئے۔ حسیب اللہ ایک رن بنا سکے۔ 

پشاور زلمی کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

آج کا میچ جیتنے کے بعد  پشاور زلمی کی  13 پوانیٹ کے ساتھ  پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کو پیچھے دھکیل کر ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے۔ ملتان سلطانز کے پاس کل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن واپس لینے کا امکان باقی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈئیٹر کل ملتان سلطانز سے یت گئی تو اس کے پوائنٹس تو پشاور زلمی کے برابر  ہو جائیں گے لیکن اس کا نیٹ رن ریٹ منفی ہے جبکہ زلمی کا  نیٹ رن ریٹ کافی بہتر ہے۔

 کراچی گنگز نے دس میں سے صرف چار میچ جیتے ہیں اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔ 

پی ایس ایل نائن کا آخری لیگ  میچ کل ہو گا

پی ایس ایل نائن کے فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم کو لیگ مرحلے میں 10، 10 میچ کھیلنا ہیں۔ آج کے میچ کے بعد  صرف ملتان سلطانز اور  کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا دسواں میچ باقی رہ جائے گا جو کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم مین ہی کھیلا جائے گا۔ 

اس کے بعد پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔  

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ گزشتہ روز ہی ہوچکا ہے۔

ملتان سلطانز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز  دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز 9 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

اسلام آباد، یونائیٹڈ 10 میچز میں 11، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 9 میچز میں 11،11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

کراچی کنگز 9 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جب کہ لاہور قلندرز 10 میچز میں 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔