ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کو کل ریلی نکالنے کی اجازت دیدی گئی

pti rally,local government,gave aproval,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کل ریلی نکالنے کی اجازت دیدی۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی،ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کل ریلی کی اجازت دے دی، ذرائع کاکہناہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

 قبل ازیں پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی گئی تھی ،درخواست میں 13 مارچ کو ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ 12 مارچ کو پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی، 12 مارچ کو ہی مسلم لیگ ن نے اپنے کنونشن کا انعقاد کیا، کنونشن کیلئے پولیس نے انہیں سکیورٹی بھی فراہم کی، یہ رویہ جانبدارانہ ہے۔

درخواست کے متن میں مزید کہاگیاتھاکہ وزیراعلیٰ نے آج کیلئے پابندی کا اعلان کیا، 13 مارچ کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ نے کوئی پابندی نہیں لگائی، الیکشن کمیشن نے بھی سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے، ریلی میں بطور سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکورٹی مہیا کی جائے۔