ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دیدی

Psl 8,Peshawar zalmi,Islamabad united,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پی ایس ایل8 کے 29 ویں میچ میں پشاورزلمی نےاسلام آباد یونائٹیڈ کو13 رنزسے شکست دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنزبنائے،پشاور زلمی کی جانب سے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار 115 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لنکن بلےباز 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

  کپتان ٹام کوہلر کیڈمور 12، حسیب اللہ خان 10، عامر جمال 9، مجیب الرحمن 2 جبکہ جمی نیشم ایک رن بناسکے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان 2 جبکہ فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔