(زین مدنی ) پنچاب حکومت نے پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، امن وامان خراب نہیں کرنے دیں گے، ریاست کی رٹ قائم رکھیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاکہ لاہور میں آج نا صرف پی ایس ایل کا میچ ہے، بلکہ 2 اور ایونٹ ہیں, ایک 40 میڑ کی میراتھن ریس ہے اور دوسری سائیکل ریس ہے, ان ایونٹس کا مہینہ پہلے اعلان ہو چکا تھا، تحریکِ انصاف کے سربراہ نے اس دن ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا، تحریک انصاف کی ٹیم سے بات چیت ہوئی ہے مگر انہوں نے ریلی کی تاریخ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو بھی ان سے درخواست کی تھی ریلی ایک دن آگے کرلیں، اس دفعہ بڑا مسئلہ پی ایس ایل کے میچ ہے, حکومت نے آج ریلی نکالنے پر پابندی لگا دی ہے, صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔
عامر میر کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم اُمیدواروں کی حتمی لسٹ آنے کے بعد شروع ہوتی ہے لیکن خان صاحب کو بات سمجھ نہیں آرہی۔