(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان کردیا اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ای سی پی کے مرکزی و صوبائی سیکریٹریٹ اور ضلعی دفاتر کھلے رہیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔