ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کا نیا پلان بتا دیا

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کا نیا پلان بتا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی کارکنوں کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی۔

شاہ محمود قریشی نے رات گئے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ عمران خان آج ریلی کی قیادت کریں گے۔انہوں نے دفعہ 144 کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن لاہور سے درخواست کریں گے کہ انتخابات کا اعلان ہوچکا تو ریلی کی پابندی کا جواز نہیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ پابندی کے خلاف آج چھٹی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ بھی جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انتخابات سے فرار اور تصادم چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگا دی ہے، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ، 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جارہی ہے لہذا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer