ویب ڈیسک: ملک میں سونا گزشتہ روز کی قیمتوں پر برقرار رہا۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 750 روپے پر برقرار ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 12 ہزار 97 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونےکی قدر پانچ ڈالر اضافے سے ایک ہزار 988 ڈالرز فی اونس ہے۔