ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ماہ نے آخر میں این سی او کوختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور بعد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ این سی او سی کی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کو قابو پانے پر اسلام آباد میں یادگار کی تعمیر کی جارہی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں این سی او سی کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے جس کے بعد این سی او سی کی ذمہ داریاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا ادارہ سی ڈی سی سرانجام دے گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کہ کورونا سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر یادگار تعمیر کی جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر یادگار کا افتتاح اور این سی او سی کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔