ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی عدم استحکام، دفاترمیں تحریک عدم اعتماد زیربحث، سرکاری امور تاخیر کا شکار

civil secretariat lahore
کیپشن: civil secretariat lahore
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر:  ملک میں سیاسی عدم استحکام ، بیوروکریسی میں تحریک عدم اعتماد زیربحث ، سرکاری امور اور دفتری کام پس پشت ڈال دئیے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق سرکاری دفاتر میں  تحریک عدم اعتماد بیوروکریسی کا موضوع زیر بحث  ہے ۔ افسران نے کام چھوڑ کر سیاسی صورت حال کی جانکاری لینا شروع کر دی۔  جس کے باعث دفتری امور سست روی کا شکار ہیں اور دوردراز سے سیکرٹریٹ آئے  عوام  بھی دربدر ہیں۔

 سیاسی عدم استحکام  کے باعث اہم فیصلوں سے بھی گریز کیا جارہا ہے ۔ جس بھی دفتر  میں  جائیں افسران اور اہلکار تحریک عدم اعتماد اور بزدار حکومت کی بقا کے حوالے سے  بحث کرتے نظر آتے ہیں۔