وقاص عظیم: رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری روک دی گئی۔آن لائن سافٹ ویئر منقطع ہونے سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری روک دی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا آن لائن سافٹ ویئر منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز دو روز سے بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو آڈٹ کے نام پر تالے لگا دیے گئے ہیں۔ رمضان ریلیف پیکیج کی اشیاء کی خریداری بھی روک دی گئی ہے جس کے باعث ملک بھر کے صارفین کو خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔