علی ساہی:پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے ،جس کے بعد ٹریفک پولیس نے اہم ترین ٹاسک وارڈن کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مینول چالاننگ ختم کرکے پنجاب بھرمیں ای چالاننگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،جس کے بعد اب وارڈن بھی اب ای چالان کرسکیں گے۔ای چالاننگ کے آغاز سےپنجاب بھرسےچالانوں کا تمام ڈیٹا سنٹرلائزاڈ ہو جائے گا۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بک کی بجائے ان لائن سسٹم کے تحت چالان کرکےسمارٹ پرنٹرسے سلپ جاری کی جائے گی۔
چالاننگ افسران کے موبائل فون میں ایپ ڈاونلوڈ کرکے پرنٹر سے منسلک کی جائے گی۔
ای چالان پر چالاننگ افسر کی بیٹ ،مکمل تفصیلات،ایریااور خلاف ورزی کرنے والے کا تمام ڈیٹا اپلوڈ کرکے پرنٹ جاری کیا جائے گا۔ ڈی ائی جی ٹریفک کے حکم پر پرنٹر کی خریداری کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔
ہر ضلع میں چالاننگ افسران کی تعداد کے مطابق سمارٹ پرنٹرز خریدے جارہے ہیں۔ 23 مارچ کوپائلٹ پراجیکٹ کے طورپر مختلف شہروں میں پرنٹر تقسیم کرکے ای چالاننگ کا اغاز کردیا جائےگا۔
ای چالاننگ سےچالانوں کا تمام ڈیٹا سنٹرلائزاڈ اورکرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹرپنجاب نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے افسران کی ٹریننگ کا اغاز بھی کردیا ہے۔