محکمہ سکول ایجوکیشن کا افسران کو گاڑیاں دینے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن کا افسران کو گاڑیاں دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ سکول ایجوکیشن کا افسران کو گاڑیاں دینے کا فیصلہ، محکمہ خزانہ نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی ۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے محکمہ خزانہ کو سمری بھجوائی ہے جس میں 8نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے گرانٹ مانگی گئی ہے، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سوزوکی کلٹس گاڑیاں اپنے افسران کو دینے کیلئے مانگی ہیں، اس حوالے سے سمری محکمہ خزانہ کو ارسال  کی گئی تھی۔

محکمہ خزانہ نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے، جس کی منظوری کے بعد گاڑیوں کی خریداری کیلئے گرانٹ جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کیے جانے کا امکان ہے، من پسند اور منظورِنظر افسران کو تعیناتیاں دینے پرغور شروع کردیا گیا، سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری سکولز اور سیکشن افسران نے تعیناتیوں کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ 

ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر میں بھی بڑے پیمانے پر سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے تبادلے کیے جائیں گے، ابھی تک ایڈیشنل سیکرٹری سکولز سعیدہ ملائکہ کا تبادلہ کیا گیا۔