ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

PM Imran Khan
کیپشن: PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی سے آج اور کل ملاقاتوں کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کریں گے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کر لی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات بھی دور کیے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ چار روزقبل اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے،اب اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس طلب کر کے پہلے اس معاملے پر بحث کروائیں گے اور پھر ووٹنگ کروائی جائے گی۔ اگر اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف 172 یا زائد ووٹ حاصل کر لیے تو پھر وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔

قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس 14 دن میں بلانا ہوتا ہے، لیگل برانچ قومی اسمبلی کے مطابق اپوزیشن ریکوزیشن کے مطابق اسپیکر اب کسی بھی وقت اجلاس بلا سکتے ہیں، اجلاس بلانے کی حد 14 روز یعنی 22 مارچ بنتی ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکرکو  14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی۔