ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیپکا اور ہریتھک کی پہلی فلم "فائٹر" کب ریلیز ہوگی؟تاریخ سامنے آگئی

دیپکا اور ہریتھک کی پہلی فلم
کیپشن: deepika padukone hrithik roshan movie
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ  دیپکا اور نوجوانوں کے پسندیدہ  مشہور اداکار  ہریتھک روشن پہلی بار ایک ساتھ فلم فائٹر میں کام کرنے جارہے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔

اس فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے کہ فلم فائٹر28 ستمبر 2023 بڑے  پردے پر ریلیز کر دی جائے گی،فلم فائٹر میں دیپیکا اور ہریتھک کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے ناموراداکار انیل کپور بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 دیپکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ ہریتھک روشن کے ساتھ یہ انکی  پہلی فلم ہے ،انکی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ ہریتھک کیساتھ کام کریں، انہوں نے بتایا کہ فلم فائٹر کی کہانی بہت عمدہ ہے۔

یاد رہے کہ فلم سازوں نے فائٹرکیلئے 250 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ اس فلم کا اعلان ایک سال قبل ہوا تھا یہ  فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہوگی۔ فلم فائٹر 28 ستمبر 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔