ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ کے بعد تحریک عدم اعتماد پر بھی ’سٹہ‘شروع

کرکٹ کے بعد تحریک عدم اعتماد پر بھی ’سٹہ‘شروع
کیپشن: Pm Against Sata bazi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرکٹ  پر سٹے بازی کا نیٹ ورک  بہت متحرک  ہوتا ہے ،عموماً کسی بھی  کرکٹ ایونٹ کے تمام میچوں پر سٹہ کھیلا جاتا ہے۔

کرکٹ کے بعد  سٹہ بازوں نےسیاسی صورتحال پربھی نظریں جمالی ہیں ،جس میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف   تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر’’سٹہ‘‘ بھی شروع ہوگیا،بکیوں نےعدم اعتماد پر شرطیں وصول کرنا شروع کردیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر  ریٹ صرف 30 پیسے ہے۔

واضح رہے کہ چار روزقبل اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے جس کے بعد اب اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس طلب کر کے پہلے اس معاملے پر بحث کروائیں گے اور پھر ووٹنگ کروائی جائے گی۔ اگر اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف 172 یا زائد ووٹ حاصل کر لیے تو پھر وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔