ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دو سال تک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور ہراساں کرتا رہا:جمائمہ کاانکشاف

  دو سال تک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور ہراساں کرتا رہا:جمائمہ کاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائمہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2 سال تک ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا، ٹیکسی کا سفر ہمیشہ محفوظ نہیں ہوتا۔جمائما نے ایک اور ٹوئٹ میں اوبر سے خاتون ڈرائیور رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔
خاتون صحافی اور مصنف جوجو موئس کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے جمائمہ گولڈسمتھ نے کہا کہ کتنے خوش قسمت لوگ ہیں جو پیدل چلنے کے خوف سے اوبر اور کیب کے اخراجات کو برداشت کرنے کے قابل ہوتے ہیں لیکن ضروری نہیں ٹیکسی کا سفر ہمیشہ محفوظ ہو۔
جمائما نے مزید لکھا کہ آپ نے کتنی مرتبہ مرد ڈرائیور کی جانب سے خوف محسوس کیا؟میرے پاس ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا جس نے مجھے 2 سال تک ہراساں کیا۔
 واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر برطانوی صحافی اور مصنف جوجو موئس نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا میں 14 سال کی عمر سے اپنی چابیوں کو انگلیوں میں رکھتی ہوں، میں اب تک جوتوں پر سے ہی کپڑے پہنتی ہوں اور ذہنی طور پر تیار رہتی ہوں کہ مجھے بھاگنے کی ضرورت ہے یا نہیں‘۔