غریب کیلئے اپنا گھر بنانا خواب بن گیا

غریب کیلئے اپنا گھر بنانا خواب بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: وفاقی حکومت کی جانب سے اگرچہ تعمیراتی صنعت کو ریلیف پیکج ملا، مگر غریب اور متوسط طبقے کیلئے نئی مشکل، موجودہ حکومت کے اڑھائی سالوں میں تین مرلہ پر پانچ سے آٹھ اور پانچ مرلہ مکان کی تعمیراتی لاگت میں 10 سے 12 لاکھ روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے اڑھائی سالہ دور اقتدار میں مہنگائی نے متوسط، غریب طبقے کی کمر توڑ رکھی ہے۔ تعمیراتی صنعت کو دیئے جانے والے ریلیف پیکج کا ریلیف غریب تک نہ پہنچ سکا۔ غریب کیلئے گھر بنانا اب بھی صرف خواب ہی ہے۔ اڑھائی سالوں میں 3مرلہ مکان پر 5سے8 لاکھ اور 5 مرلہ مکان پر تعمیر کی لاگت 10 سے 12 لاکھ بڑھ چکی ہے

تین سالوں میں ایک ہزار اینٹ کی قیمت 9 ہزار سے بڑھ کر 13 ہزار 500 روپے تک پہنچ گی۔ اسی طرح سریا 90 ہزار روپے فی ٹن سے بڑھ کر 1 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گیا اور بجری کی قیمت 20 روپے فی فٹ بڑھ چکی ہے جبکہ ریت کا ٹرالہ 4 ہزار سے بڑھ کر 6 ہزار روپے کا ہوچکا ہے اور سمینٹ کی قیمت اڑھائی سالوں میں 100 روپے فی بیگ بڑھی ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ حکومت اگر غریب طبقے کو حقیقی ریلیف دینا چاہتی ہے تو مہنگائی کم کرے تاکہ عام آدمی کے گھر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔