سٹی42: پنجاب ہاؤس میں سینیٹرز کو دیے گئے پی ٹی آئی کے عشایئے میں بدمزگی، پرویز خٹک کی بات کہ قرآن پر حلف دیں ووٹ پی ٹی آئی کو ہی دیں گے سینیٹر ناراض ہو گئے ،عشایے کے کچھ شرکاءکا کہنا تھا جس نے ووٹ نہیں دینا وہ ہ قرآن پر حلف کے بعد بھی نہیں دے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤس میں سینیٹرز کو دیے گئے پی ٹی آئی کے عشایئے میں اس وقت بدمزگی پیدا ہو گئی جب ، پرویز خٹک نے کہا کہ قرآن پر حلف دیں ووٹ پی ٹی آئی کو ہی دیں گے۔ پرویز خٹک کی بات پر علی ظفر، فوزیہ اور دیگر ناراض ہو گئے ان کا کہنا تھا ایسے معاملات میں مذہبی معاملات کو نہ لایا جائے جبکہ سینیٹر انوار کاکڑ اور سرفراز بگٹی بھی ناراض ہو گئے اور کچھ سینیٹرز کھانا چھوڑ کر بھی چلے گئے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی پاسبانی کون کرے گا اس حوالے سے کانٹے کا مقابلہ آج ہوگا، پی ڈی ایم کے پچاس اور حکومتی اتحاد میں چوالیس ارکان شامل ہیں، چار آزاد سینیٹرز کے ووٹ اہم ترین ہوگئے ہیں ، جماعت اسلامی نے الیکشن سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔