کورونا مزید کئی زندگیاں نگل گیا،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

 کورونا مزید کئی زندگیاں نگل گیا،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : کورونا وائرس مزید 54 افراد کی زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 430 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار 576،، خیبر پختونخوا میں 75 ہزار 52، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 661،، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، بلوچستان میں 19 ہزار 171، اسلام آباد میں 46 ہزار 963 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 816 کیسز رپورٹ ہوئے۔
 گزشتہ دنوں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ ایک بار پھر شدت اختیار کر رہا ہے۔ پچھلے دو ماہ میں کورونا کے حوالے سے واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب ایک ہفتے میں صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔
دو روز قبل کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا جس میںدوسرے مرحلے کے آغاز میں میں سینئر سٹیزن کو ویکسین لگائی گئی،زیادہ عمر والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ہدایات بھیجی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر رواں ہفتے لاہور کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا۔ لاہور کے جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کا نافذ کیا گیا ان میں اے بلاک سبزہ زار،گلی نمبر3وائے بلاک،بلاک کیوفیز2ڈی ایچ اے سمیت دیگرعلاقے شامل تھے۔
سمارٹ لاک ڈاﺅن کے دوران میڈیکل سروسز،فارمیسز،میڈیکل سٹورزلیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال،کلینکس24گھنٹے کھلیں جبکہ دودھ،چکن،میٹ،مچھلی شاپ صبح7سے شام7بجے تک بیکریاں صبح7بجے سے شام7بجے تک کھلی رہیں۔