ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرانے کا فیصلہ

 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور پولیس نے مالی فراڈ کے مقدمات میں اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ نادرا سے بلاک کروانے کا فیصلہ کرلیا، لاہور پولیس کے سنگین مقدمات سمیت دیگر مقدمات کے اٹھارہ ہزارسے زائد اشتہاری گرفتار نہ ہونے پر آپریشن ونگ کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی۔

لاہور پولیس کے لیے اشتہاری ملزمان درد سر بن چکے ہیں اور اس کے لیے آئی جی پنجاب کی جانب سے بھی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری ہو چکے ہیں لیکن پولیس سنگین مقدمات کے اشتہاری پکڑنے میں بری طرح ناکام نظر آئی۔ اشتہاریوں کے گرفتاری کے لیے اب انویسٹی گیشن ونگ کے ساتھ آپریشن ونگ کی بھی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مالی معاملات میں اشتہاری ملزمان کی تعداد سترہ ہزار سے زائد ہے جن کی گرفتاری کے لیے انکے شناختی کارڈز بلاک کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ اشتہاری ملزمان ہی دوبارہ جرائم میں ملوث ہوتے ہیں جن کی گرفتاری سے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer